اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزير اعظم شینزو آبے 38 سال بعد اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جاپانی وزير اعظم رواں سال میں ایران کا دورہ کریں گے۔ جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جاپانی وزير اعظم ایرانی صدر روحانی کے ساتھ شام کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔
.......
/169